نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارت میں دلت نوجوان پر پیشات کرنے کے بعد ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص چپل پر تھوک پھینک کر دوسرے شخص کو اسے چاٹنے کا کہہ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے علاقے مرزا پور میں پیش آیا جہاں سنوج کنجونیا نامی شخص نے 8ہزار روپے واپس نہ کرنے پر اپنی چپل پر تھوک پھینکا اور دلیپ مشرا نامی شخص کو اسے چاٹنے پر مجبور کیا اور اسے اگلے دن تک پیسےپہنچانے کی دھمکی بھی دی۔پولیس نے کہا کہ ویڈیو پرانی ہے تاہم سنوج کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔