امریکا(اُمت نیوز)امریکا میں صبح سویرے 7.4 شدت کے زلزلہ نے زمین ہلاکر رکھ دی ۔تھرتھراہٹ سے عمارتیں لرز اٹھیں ۔ یونائیٹڈ سٹیٹس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق الاسکا جزیرہ نما میں 7.4 شدت کے زلزلے نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی، ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
زلزلہ پیما ادارے کا کہنا ہے کہا کہ زلزلہ نسبتاً کم تھا، جو 9.3 کلومیٹر (5.78 میل) کی گہرائی میں تھا۔ لینڈ سلائیڈنگ کی بہت کم یا کوئی توقع نہیں تھی، لیکن کچھ لینڈ سلائیڈنگ انتہائی حساس علاقوں میں ہوسکتی ہے۔الاسکا کے زلزلے کا مرکز تھا ۔ امریکی سونامی وارننگ سسٹم کی جانب سے زلزلے کے بعد قریب واقع علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔الاسکا زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ Aleutian آئی لینڈز میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے سے بہت کم افراد کے متاثر ہونے کا امکان ہے کیونکہ ان علاقوں میں آبادی نہ ہونے کے برابر ہے۔خیال رہے کہ الاسکا کے اس علاقے میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔