بھارت : پاکستان کے حق میں بولنے کی سزا، 3 کشمیری نوکری سے برخاست

مقبوضہ کشمیر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے پاکستان کے حق میں بولنے والے 3 کشمیریوں کو ان کی نوکریوں سے فارغ کردیا. بھارت میں حق اور سچ کا ساتھ دینا جرم بن گیا ۔مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی خاطر جان و مال کی قربانیوں کا سلسلہ جاری۔پاکستان کی محبت پر بھارتی مظالم انتہا پر پہنچ گئے۔ 3 کشمیریوں کو پاکستان سے ہمدردی رکھنے پر نوکری سے برخاست کر دیا۔

برخاست کیے جانے تین کشمیریوں میں سےایک کشمیری ریونیو ڈپارٹمنٹ،دوسرا یونیورسٹی آف کشمیرکا ملازم جبکہ تیسرا پولیس کانسٹیبل تھا۔