اسٹاک ہوم : سویڈش دارالحکومت اسٹاک ہوم میں حال ہی میں قرآن کو نذر آتش کرنے کے معاملے پر سفارتی تنازع شدت اختیار کرگیا جس کے پیش نظر عراقی حکومت نے بغداد میں سویڈن کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
سویڈن میں رہنے والے ایک شہری سلوان مومیکا کی جانب سے ایک بار پھر قرآن کی بے حرمتی کرتے ہوئےعراقی پرچم کی تذلیل کی گئی ہے۔
سویڈن میں پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دیئے جانے پرعراقی دارالحکومت بغداد میں صبح سویرے سیکڑوں مشتعل مظاہرین نے دھاوا بول کر سویڈن کا سفارت خانہ جلا دیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں جمعرات کوعلی الصبح سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں مظاہرین کو جھنڈے اورعراقی شیعہ مذہبی اور سیاسی رہنما مقتدیٰ الصدر کی تصویر والے کارڈز لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔
اس واقعے پر سویڈش وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سفارت خانے اور سفارتی عملے کی حفاظت کی مکمل ذمہ داری عراقی حکومت پرعائد ہوتی ہے۔
اس واقعے پر سویڈش وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سفارت خانے اور سفارتی عملے کی حفاظت کی مکمل ذمہ داری عراقی حکومت پرعائد ہوتی ہے۔
ا