منی پورمیں خواتین کو برہنہ کرنیکا کا واقعہ: کیارا ایڈوانی بھی بول اٹھی

ممبئی : بھارتی ریاست منی پورمیں نسلی فسادات کے دوران دو خواتین کو برہنہ کر کے سر عام پریڈ کروانے کی ویڈیو پراداکارہ کیارا ایڈوانی نے بھی خاموشی توڑ دی ہے۔

منی پورمیں نسلی فسادات کے دوران دو خواتین کو برہنہ کر کے سر عام پریڈ کرانے کی ویڈیو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس پر سوشل میڈیا صارفین میں شدیدغم وغصہ پایا جا رہا ہے ۔

اب بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے بھی اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔کیارا ایڈیوانی نے ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا کہ منی پورمیں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو خوفناک ہے اوراس نے مجھے ہلاکررکھ دیا ہے۔

لکھا کہ میں ان خواتین کیلئے دعا گو ہوں کہ انہیں جلد انصاف ملے اور ذمہ داران کو سخت سزا ملنی چاہیے جس کے وہ مستحق ہیں۔