ن لیگ کا اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنانے کا فیصلہ
معاشی پالیسیوں ، آئی ایم ایف شرائط پر عمل کیلئے ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ ہوا،ذرائع
ہمیں دنیا کو دکھانا ہے کہ ہمارے پاس اثاثے ہیں۔ فائل فوٹو
اسلام آباد: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مابین نگران وزیراعظم کیلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کا نام فائنل کیا ،اسحاق ڈار بطور وزیراعظم اسٹیبلشمنٹ کو بھی قابل قبول ہیں۔مسلم لیگ ن کی مشاورتی کمیٹی اسحاق ڈار کے نام کیلئے دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے میں ہے اور انہیں اعتماد میں لے گی،ملک میں معاشی پالیسیوں کے تسلسل اور آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔