کابل(امت نیوز)افغانستان میں بارش نے تباہی مچا دی ، شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے 31 افراد جاں بحق 74 زخمی اور 41 لاپتہ ہو گئے۔بارشوں اور سیلاب سے 600 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی جزوی یا مکمل تباہ ہوگئی۔سیلابی ریلوں میں بہہ کر 250 مویشی بھی ہلاک ہوئے
۔افغانستان کے وسطی علاقوں میں جمعہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اتوار کو بتایا کہ صوبہ وردگ کے ضلع میدان کے علاقے جلریز میں ہفتے کو رات گئے سیلاب نے تباہی مچائی ۔ انکا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کو متاثرہ علاقوں میں ضروری امداد اور معاونت کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
ادھر حکام کے مطابق کابل اور وسطی صوبے بامیان کے درمیان ہائی وے کو بھی سیلاب کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔