کولمبو(اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کولمبو اسٹرائیکرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے 189 رنز کے تعاقب میں میچ وننگ سنچری بناکر گال ٹائٹنز کو سات وکٹوں سے شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 59 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز شاندار کھیلی۔
بابر اعظم نے اپنی اننگز کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے ہی اوور میں کاسن راجیتھا کو لگاتار تین چوکے لگائے۔
Just when it all appeared to be a Titan win, Babar Azam came to the crease! The rest is history.#LPL2023 #LiveTheAction pic.twitter.com/WL67638nzi
— LPL – Lanka Premier League (@LPLT20) August 7, 2023
انہوں نے اپنی نصف سنچری 34 گیندوں پر مکمل کی جو مختصر ترین فارمیٹ میں ان کی 87 ویں ففٹی تھی جبکہ صرف 57 گیندوں پر انہوں نے 100 رنز بنائے جس میں آٹھ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔
واضح رہے کہ مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے زیادہ 22 سنچریوں کے ساتھ صرف کرس گیل ہی بابراعظم سے اوپر ہیں جبکہ ویرات کوہلی 8 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔