کولکتہ(اُمت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ سے قبل بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں آگ لگ گئی جس سے کرکٹرز کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں تعمیراتی کاموں کے دوران آگ بھڑک اٹھی، آگ کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں لگی جس سے ان کی کٹس اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ آگ بدھ کی رات کو لگی جس پر اب قابو پالیا گیا ہے، فائر برگیڈ کا عملہ کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوا۔
خیال رہے کہ ایڈن گارڈنز بھارت کا مشہور کرکٹ سٹیڈیم ہے جہاں ورلڈکپ کے سیمی فائنل سمیت 5 میچز شیڈول ہیں، ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان بھی ایک میچ اسی سٹیڈیم میں شیڈول ہے۔