ایم کیو ایم نے امیدواروں کو الیکشن ٹکٹ جاری کرنا شروع کردیئے

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے،تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے عام انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کوٹکٹ جاری ہونا شروع ہوگئے،

پہلے مرحلے میں کراچی کے تین قومی اسمبلی اورایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر ناموں کا اعلان کردیا،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کراچی ویسٹ سے حفیظ الدین ایڈووکیٹ امیدوارہوںگے،این اے 236 کراچی ایسٹ 1 سے محمد اقبال خان کا اعلان کیا گیا،این اے 243 کیماڑی سے ہمایوں عثمان امیدوار ہوںگے.

صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 112 کراچی ویسٹ کیماڑی سے فیاض الحق خان امیدوارہوںگے،امیدواروں کا اعلان کنوینرڈاکٹرخالد مقبول کی توثیق کے بعد کیا گیا،ایم کیوایم نے امیدواروں کو حلقوں میں انتخابی سرگرمیاں شروع کرنے اور عوامی رابطہ مہم کے آغازکی ہدایت کردی ہے۔