لاہور (اُمت نیوز) پاک افغان ون ڈے سیریز کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا آغاز آج لاہور میں ہوگا۔
قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 14 سے 16 اگست تک جاری رہے گا، کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کریں گے جس کے بعد 17 اگست کو پاکستانی ٹیم سری لنکا روانہ ہو گی۔
لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑی سری لنکا میں سکواڈ کو جوائن کریں گے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 22 اگست سے ہو گا۔