ہمبن ٹوٹا (اُمت نیوز) پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم نے بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
قومی ٹیم نے ہمبن ٹوٹا میں 3 گھنٹے تک پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بھرپور ٹریننگ میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا۔
All eyes on the #AFGvPAK assignment 🏏💪 pic.twitter.com/VdxMgWgYYT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 19, 2023
پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 22 اگست سے ہوگا، افغانستان کرکٹ بورڈ نے تینوں میچز میں تماشائیوں کیلئے سٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کیا ہے