9 مئی کے واقعات میں نامزد ایک اور ملزم گرفتار

ملزم 9 مئی کو حساس ادارے پر حملے کے بعد سے روپوش تھا، پولیس

August 20, 2023 · قومی

راولپنڈی:  9 مئی کے پرتشدد واقعات اور حساس ادارے پر حملے کے کیس میں نامزد ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق 9 مئی کے واقعات اور حساس ادارے پر حملے کے کیس میں نامزد سابق چیئرمین یونین کونسل 18 سجاد حیدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم 9 مئی کو حملے کے بعد سے روپوش تھا ۔

پولیس نے بتایا کہ حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاؤن میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہے اور ملزم کو کیس کی تفتیش کیلئے تھانہ نیوٹاؤن منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ بھی نامزد مرکزی ملزمان میں شامل ہیں تاہم انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔