اسلام آباد: سعودی وزیر حج وعمرہ توفیق بن فوزان الربیعہ 4 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے۔اسلام آبادایئرپورٹ پہنچنے پرنگراں وفاقی وزیرمذہبی امور انیق احمد اور سعودی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔سعودی وزیرحج وعمرہ اپنے دورے کے دوران صدرمملکت عارف علوی اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقاتیں کریں گے۔توفیق بن فوزان الربیعہ اپنے دورے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔سعودی وزیر پاکستانی ہم منصب کے ساتھ تفصیلی مذاکرات بھی کریں گے، ملاقات میں حج و عمرہ سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق معزز مہمان کے ہمراہ آنے والے وفدمیں ڈپٹی وزراء حج عمرہ، سیاحت، عالمی تعاون، سعودی ایئرلائن کے صدر، سعودی ایوی ایشن کے نمائندے شامل ہیں ۔