لاؤڈر ہل(اُ مت نیوز)شاہد خان آفریدی نے ایک بار پھر بوم بوم بیٹنگ کا نظارہ کرادیا، یوایس ماسٹرز ٹی10 لیگ کے دوران ان کی گوتم گمبھیر سے جھڑپ بھی ہوگئی۔
پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈر نے نیویارک واریئرز کی جانب سے گمبھیر کی ٹیم این جے ٹرائیٹنز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انھوں نے صرف 12 بالز پر 37 رنز بنائے، جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
The Lala Show. Shahid Afridi, wow! 🔥🤙#NJTvNYW #T10League #CricketsFastestFormat #SunshineStarsSixes #USMastersT10 pic.twitter.com/yWwKvT8VlB
— T10 Global (@T10League) August 20, 2023
ان کی اس شاندار بیٹنگ کی بدولت واریئرز نے 5 اوورز میں 84 رنز بنالیے، جواب میں جیسی رائیڈر نے بھی 12 گیندوں پر 38 رنز بناکر اپنی ٹیم ٹرائیٹنز کو 4.4 اوورز میں ہی ہدف عبور کرا دیا۔
واضح رہے کہ اسی میچ کے دوران شاہد آفریدی اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔