محمد رضوان نے 21، آغا سلمان 29 گیندوں پر محض 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، فائل فوٹو
محمد رضوان نے 21، آغا سلمان 29 گیندوں پر محض 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، فائل فوٹو

پہلا ون ڈے،پاکستان نے 5 وکٹوں پر105 رنز بنالیے

ہمبنٹوٹا : پاکستان کی افغانستان کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ قومی ٹیم نے 28 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر112 رنز بنالیے۔

سلامی بلے باز فخز زمان جلد وکٹ گنوا بیٹھے، وہ محض 2 رنز بناسکے جبکہ کپتان بابراعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں مڈل آرڈر بیٹر محمد رضوان نے 21، آغا سلمان 29 گیندوں پر محض 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد30 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، امام الحق 45 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں ۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن نے 2، راشد خان اور فضل الحق فاروقی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔