جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان پہنچ گئی

کراچی (اُمت نیوز)جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان پہنچ گئی جن کا استقبال ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک اور جنرل منیجرعائشہ اشعر نے کیا۔
جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچی ہے، کپتان لورا وولوارڈٹ، ماریزان کیپ اور نادین ڈی کلرک 29 اگست کو کراچی پہنچیں گی۔
ٹیم فزیو تھراپسٹ مولبتسی فیلانے بھی 29 اگست کو پہنچیں گے جبکہ جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کا استقبال ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک اور جنرل منیجر عائشہ اشعر کی جانب سے کیا گیا۔
واضح رہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز یکم ستمبر سے کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 11 اور 14 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔