ملتان میں پہلی بار ایشاء کپ کا میلہ سجنے کو تیار

ملتان(اُمت نیوز)ملتان میں پہلی بار ایشاء کپ کا میلہ سجنے کو تیار ہو گیا جس کی میزبانی کرنے کیلئے ملتانی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں،پاکستان اور نیپال کی کرکٹ ٹیمیں بھی پہلے میچ کیلئے ملتان پہنچ گئی۔

قومی ٹیم ایشیا کپ کا میلا سجانے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے بعد نیپالی ٹیم بھی ملتان پہنچ گئی ہے، نیپال کرکٹ ٹیم روہت کمار پاؤدل ٹیم کی کپتانی میں پہنچی ، نیپالی ٹیم کے کراچی سے ملتان پہنچنے پر سوہن حلوہ پیش کر کے اور سرائیکی اجرک پہنا کر استقبال کیا گیا۔

پہلا میچ نیپال اور پاکستان کے درمیان 30 اگست کو کھیلا جائے گا۔ نیپالی ٹیم کے کھلاڑیوں میں محمد آصف شیخ، کوشال بھرتل، للت نارائن راج بنسی، بھیم شرکی،ں کوشال ملا، دپیندرا سنگھ ایری، سندیپ لامیچنے، کرن ایل سی، گلشن کمار جھا ،ایم ڈی عارف شیخ، سومپال کامی، پراتیس جی سی، کشور مہتو ،سندیپ جورا، ارجن سعود اور شایم ڈھکال شامل ہیں۔
دونوں ٹیمیں کل دن 1 بجے ملتان سپورٹس گراونڈ میں پریکٹس کرینگی۔