ملتان : ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دے دیا۔کپتان بابراعظم 151، افتخار احمد 109 اور محمد رضوان 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنر فخر زمان ایک مرتبہ پھر کوئی خاطر خواہ رنز بنانے میں ناکام رہے وہ محض 14 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ امام الحق اور آغا سلمان پانچ، پانچ اور شاداب خان صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے 2، کرن کے سی اور سندیپ لامیچھانے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔