لندن : دہشت گردی کے الزام میں قید سابق فوجی کو 3 دن بعد پولیس نےگرفتار کرلیا گیا۔سابق فوجی نے جیل سے فرار ہونے کے لیے جیل کے باورجی کا روپ دھارا تاکہ اسے کو ئی پہچان نہ سکے تاہم وہ زیادہ آزاد فضا میں سانس نہ لے سکا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے ونڈز ورتھ جیل سے فرار ہونے والے سابق فوجی 21 سالہ ڈینیل عابد کو فرار ہونے کے بعد مسلسل3 تلاش کیا،اس مقصد کے لیے پولیس نے عام شہریوں کی بھی مدد حاصل کی اور انہیں فرار ہونےوالے قیدی کا حلیہ بیان کیا ۔
تین دن کی تلاش کے بعد پولیس کی جانب سے مفرور قیدی کو اُس وقت گرفتار کرلیاگیا جب وہ شمال مغربی علاقے میں سائیکل پر جا رہا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامیاب کارروائی کا سہرا اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس نے عوم کے سر سجاتے ہوئے کہا کہ کام شہریوں کی مدد کے بغیر ناممکن تھا۔ 100 سے زائد مقامات سے مفرور فوجی کی موجودگی کی اطلاعات آتی رہی تھیں۔