بولان: ابڑو اورلہڑی قبائل میں تصادم،3افراد ہلاک، ایک زخمی

بولان :  کچھی بولان کے گائوں خاوند اور باجی میں 2قبائل میں گزشتہ صبح سے مورچہ بند فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، فائرنگ کے تبادلے میں لہڑی قبائل کے 2افراد اور ابڑو قبائل سے ایک ہلاک ہوگیا، دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے رشتے داروں ورثا نے اپنی مدد آپ کے تحت لاڑکانہ منتقل کردیا، قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ 16 گھنٹے تک جاری رہا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق لہڑی اور ابڑو قبائل سے ہے، دو ہلاک ہونے والے کی شناخت نذیر لہڑی،ملک صلاح الدین شاہوانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ابڑو قبائل سے ہلاک اور زخمی ہونے والے کی شناخت آخری اطلاع تک نہ ہوسکی، ابڑو اور لہڑی قبائل کے درمیان زمینی تنازع عرصہ دراز سے چلا آرہا ہے۔