کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے بھی نہیں ملیں، فائل فوٹو
کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے بھی نہیں ملیں، فائل فوٹو

190ملین پاؤنڈ اسکینڈل،پشری بی بی کی 26ستمبر تک ضمانت منظور

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ضمانت 26ستمبر تک منظورکرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، بشریٰ بی بی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی۔

وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی اگر گرفتاری مطلوب ہو تو پہلے آگاہ کیا جائے،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب طلبی کا معاملہ عدالت کا نہیں، تاریخ تبدیل کرنی ہو تو نیب کو درخواست دیں،عدالت نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں 26ستمبر تک ضمانت میں توسیع کردی ۔

بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں 26ستمبر تک ضمانت منظورکرلی گئی، بشریٰ بی بی کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی گئی۔