سندھ سے پی ٹی آئی کے 6 امیدوار سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے تھے، فائل فوٹو
سندھ سے پی ٹی آئی کے 6 امیدوار سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے تھے، فائل فوٹو

جلاؤ گھیراؤکیس،حلیم عادل شیخ،راجہ اظہر کو رہا کرنے کاحکم

کراچی:  انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور آتشزدگی کے کیسز میں نامزد پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت نے تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے،عدالت نے کہا ہے کہ دونوں اگر کسی اور مقدمے میں پولیس کو مطلوب نہیں ہیں تو جیل سے رہا کیا جائے دوران سماعت پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر دونوں رہنماؤں کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

نذیر اللہ محسود ایڈووکیٹ نے عدالت کو اپنے دلائل میں بتایا کہ پولیس خود کہتی ہے سیکڑوں افراد احتجاج کررہے تھے پولیس کا کام تھا جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کو تلاش کرکے گرفتار کرتی تھانہ ٹیپو سلطان اور دیگر تھانوں میں درج مقدمات میں گرفتار بیشتر کارکنوں کی بھی ضمانت منظور ہوچکی ہے دونوں رہنما رکن صوبائی اسمبلی رہے ہیں اور قانون پسند شہری ہیں۔