ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا، فائل فوٹو
ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا، فائل فوٹو

آرمی چیف سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی جنرل فیاض بن حامد الروویلی نے اعلی سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ دفاع اور سلامتی کے امور سے متعلق باہمی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

قبل ازیں وفد نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں جنرل ساحر شمشاد مرزا، HI(M) کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے بھی ملاقات کی۔