ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کابینہ کا فیصلہ آج پشاور ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

September 28, 2023 · اہم خبریں, قومی
خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ میں نقل کا سکینڈل سامنے آیا تھا، فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ میں نقل کا سکینڈل سامنے آیا تھا، فائل فوٹو

پشاور: نگراں کابینہ خیبرپختونخوا نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجزکے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ ) دوبارہ کرانے کا فیصلہ کر لیا، ایم ڈی کیٹ اسکینڈل کا کیس پشاور ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے، خیبرپختونخوا کابینہ کا فیصلہ آج پشاور ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

یہ امر قابل ذکر ہے خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ میں نقل کا سکینڈل سامنے آیا تھا جس میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے پرچے آوٹ ہوئے تھے۔