فائل فوٹو
فائل فوٹو

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی شوہر اور ساس سمیت قتل

گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کر نے پر لڑکی کے خاندان نے فائرنگ کرکے لڑکی، اس کے شو ہر اور ساس کو قتل کر دیا۔

تھا نہ دھلے کے علاقہ سو ئیاں والا کھوہ میں پسند کی شادی کی رنجش پر لڑکی کے اہل خانہ نے فائرنگ کرکے لڑکی، اس کے شو ہر اور ساس کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی لا ئبہ نے عباس کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی اسی رنجش پر لڑکی کے خا ندان والوں نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی سمیت تین افراد کو قتل کیا تاہم واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔