فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ چیلنج کردیا گیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کا نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔

نیب ترامیم فیصلہ کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کردی گئی،ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے عبدالجبار کی طرف سے نیب فیصلہ چیلنج کیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں سنے بغیر نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ دیا،نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت نے میرے خلاف ریفرنس اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا۔

نیب ترامیم کیخلاف درخواست میں بنیادی حقوق خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کیخلاف 15ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔