محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔ فائل فوٹو
محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔ فائل فوٹو

سندھ میں اسلحے کی نمائش پر3 ماہ کیلیے پابندی عائد

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز کی سفارش پر صوبے میں اسلحے کی نمائش پر 3 ماہ کے لیے پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سندھ میں اسلحے کی نمائش پرتین ماہ کیلیے پابندی عائد کردی گئی ہے، اور محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندی رینجرز کی سفارش پر عائد کی گئی ہے، صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش پر 3 ماہ کیلیے پابندی ہوگی، اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔