میری بیٹی کے فلسطین کے حق میں بیان پر بہت مایوس ہوں، فائل فوٹو
میری بیٹی کے فلسطین کے حق میں بیان پر بہت مایوس ہوں، فائل فوٹو

فلسطین کے حق میں بیان‘ انجیلینا جولی کے والد آگ بگولہ ہوگئے

لاس اینجلس: بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ انجلینا جولی کے فلسطین کے حق میں بیان پر انکے والد اداکار جان ووائٹ آپے سے باہرہوکر ہرزہ سرائی کرنے لگے۔

جان ووائٹ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ میری بیٹی کے فلسطین کے حق میں بیان پر بہت مایوس ہوں، میری بیٹی نے اپنے اس اقدام سے مجھے مایوس کیا ہے۔

میری بیٹی سچائی سے لاعلم ہے، فلسطین یہودیوں کی تاریخی اور مقدس سرزمین ہے، اسرائیلی فوج اپنی سرزمین اور وہاں اپنے لوگوں کی حفاظت کررہی ہے۔انہوں نے غصے سے بھڑکتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہر ممکن طریقے سے اپنی مقدس سرزمین کی حفاظت کرے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت غزہ میں جو کچھ بھی ہورہا ہے، اس کا ذمہ دار صرف حماس ہے، حماس نے اسرائیل پر حملہ کرکے بہت بڑی غلطی کی۔