فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات نے 20ممالک کیلیے وزٹ ویزا پر پابندی لگادی

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات نے 20ممالک کے شہریوں کیلیے دبئی کے وزٹ ویزوں پر پابندی لگا دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں 20ممالک کے شہریوں کو دبئی کے وزٹ ویزے کے اجرا پر پابندی عائد کردی ہے،20ممالک کے شہریوں پرعائد کی گئی پابندی کو فوری طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔اس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں زائد قیام اورغیر قانونی ملازمت کی سرگرمیوں سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے۔

جن ممالک پر پابندی کا اطلاق کیا گیا ہے ان میں برونڈی، جمہوریہ گنی، گیمبیا، ٹوگو، جمہوری جمہوریہ کانگو، گھانا، سیرا لیون،سوڈان، کیمرون،نائیجیریا،لائبیریا، سینیگال، بینن، آئیوری کوسٹ،کانگو، روانڈا،برکینا فاسو، گنی بسا، اور کوموروس شامل ہیں،یہ فیصلہ یو اے ای کے ایک نئے ویزا نظام کے حالیہ اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس کے مطابق نائجیریا کے ایسےشہریوں کو کوئی وزٹ ویزا جاری نہیں کیا جائے گا جن کی عمریں 40سال سے کم ہیں۔