نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیلیے سمری گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کی گئی تھی، فائل فوٹو
نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیلیے سمری گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کی گئی تھی، فائل فوٹو

نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر)ارشد حسین شاہ آج شام 6 بجےحلف اٹھائیں گے

پشاور:  گورنرغلام علی نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سمری پر دستخط کر دیے، جسٹس(ر)ارشد حسین شاہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بن گئے۔

نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیلیے سمری گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کی گئی تھی،گورنر  غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سمری پر دستخط کردیے،جسٹس(ر)ارشد حسین شاہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بن گئے۔

سرکاری ذرائع کاکہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر)ارشد حسین شاہ کی حلف برداری کی تقریب آج شام 6 بجے ہوگی۔

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان  کے باعث اہم عہدوں پر تعیناتی کیلیے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان مشاورت ہوئی،دونوں رہنماؤں نےجسٹس (ر)ارشد حسین شاہ کے بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نام پر اتفاق کیا،جسٹس (ر)ارشد حسین کا تعلق ہزارہ ڈویژن سے ہے۔