قتل کے محرکات تاحال سامنے نہیں آئے، فائل فوٹو
قتل کے محرکات تاحال سامنے نہیں آئے، فائل فوٹو

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دولہا جاں بحق

چارسدہ روڈ گاڑی پر فائرنگ سے دولہا جاں بحق ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات تاحال سامنے نہیں آئے۔

پشاورکےعلاقے چار سدہ روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دولہا جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔ مرنے والے کی شناخت عدنان عمرزادہ کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ عدنان عمرزادہ کی شادی چارسدہ روڈ میں ہوئی اور وہ نئی نویلی دلہن کو لے کر حیات آباد جارہا تھا، کہ تھانہ فقیرآباد کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے بارات کی گاڑیوں پر فائرنگ کردی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات تاحال سامنے نہیں آئے، دولہے عمرزادہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے واقعے تفتیش شروع کردی ہے۔