متوفیہ حادثے کے قریبی علاقے شانتی نگر بشیر ولیج کی رہائشی تھی، فائل فوٹو
متوفیہ حادثے کے قریبی علاقے شانتی نگر بشیر ولیج کی رہائشی تھی، فائل فوٹو

ٹرین کی ٹکر سے نگراں صوبائی وزیرکا بھائی جاں بحق

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں ٹرین کی ٹکر سے نگراں صوبائی وزیر خدا بخش کا نوجوان بھائی جاں بحق ہوگیا، نوجوان کی شناخت محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ محمد حسن مری ہینڈز فری لگا کر گھوم رہا تھا، اس دوران حادثہ پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق محمد حسن مری بکریاں چرا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

نگراں وزیر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نمازجنازہ کل صبح 10 بجےملیر میں ادا کی جائے گی۔