ن لیگ مفاہمتی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے، فائل فوٹو
ن لیگ مفاہمتی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے، فائل فوٹو

مسلم لیگ نون کے وفد کی خورشید شاہ سے ملاقات

کراچی:  پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں کی کراچی میں ملاقات ہوئی جس کے دوران سیاسی معاملات سمیت ملکی مجموعی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

پی پی رہنما خورشید شاہ سے لیگی رہنماؤں ایاز صادق اور سعد رفیق نے کراچی میں ملاقات کے دوران انتخابات کے بروقت انعقاد سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بتایا گیا ہے کہ نوازشریف پنجاب میں الیکٹیبلز اور سندھ میں ایم کیو ایم سے اتحاد کے بعد اب بلوچستان پر نظریں جمائے ہوئے ہیں جس کیلiے وہ کل بلوچستان کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے،صوبے کے اہم سیاسی کھلاڑیوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا امکان ہے۔