حافظ آباد: ٹریکٹر ٹرالی رحمٰن بابا ایکسپریس سے ٹکرا گئی
ٹرین کے انجن اور ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
November 13, 2023 · قومی
لاہور: پنجاب کے شہر حافظ آباد میں گاجر گولہ کے قریب پشاور سے کراچی جانیوالی رحمان بابا حادثے کا شکار ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک کے قریب موجود ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئیں جس سے ٹرین کے انجن اور ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔