حادثے میں جاں بحق سنار کی گاڑی سے ملنے والا کروڑوں کاسونا والد کےحوالے

لورالائی(اُمت نیوز)لورالائی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق سنار کی تباہ گاڑی سے ریسکیو کرنے والے ایک شخص کو ملنے والا ایک کروڑ 40 لاکھ کا سونا اور 40 لاکھ مالیت کا دیگر سامان ملا جو اس نے پولیس کی موجودگی میں جاں بحق شخص کے والد کے حوالے کردیا۔
لورالائی میں کوئٹہ روڈ شاہ کاریز کے مقام پر گزشتہ روز حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
فرحت خان تمانخی نامی نوجوان مدد کے لیے جائے حادثہ پہنچا تو ایک گاڑی سے ایک کروڑ 40 لاکھ مالیت کا سونا اور 40 لاکھ مالیت کا دیگر سامان ملا۔
فرحت نے لاہور میں متوفی اللہ رکھا کے والد سے رابطہ کیا اور پولیس کی موجودگی میں یہ سامان ان کے حوالے کردیا۔
ہم نے لاشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال لورالائی منتقل کیا، جاں بحق شخص کے والد کو سامان دکھایا پھر تسلی ہونے کے بعد پولیس کی موجودگی میں سامان ان کے حوالے کررہے ہیں۔
اس سے پہلے 2 سال قبل بھی لورالائی میں ایک شخص نے روڈ کنارے ملنے والے 2 لاکھ 45 ہزار روپے مالک کو لٹا دیے تھے۔