اسلام آباد(اُمت نیوز)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں قطر سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری سے متعلق بریف کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس کی صدارت نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ سرمایہ کاری کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی اور تمام وزراء اعلی اوروفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس کوغیرملکی سرمایہ کاری میں پیشرفت پربریف کیا جائے گا، قطر، سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ ہوگی، ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امورکا جائزہ لیا جائے گا، اوراسمگلنگ کی روک تھام سمیت اہم امور زیرغور آئیں گے