کولکتہ (اُمت نیوز) بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کرکٹ سٹیڈیم میں آسٹریلیا کی قیادت پیٹ کمنزکررہے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کو ٹیمبا باووما لیڈ کررہے ہیں، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔
ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے 9، 9 میچز کھیلے ہیں جن میں سے دونوں ہی ٹیمیں 7 ،7 میچز میں کامیاب رہیں جبکہ 2 ،2 میچز میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یاد رہے کہ میگا ایونٹ کے لیگ میچ میں دونوں ٹیمیں ایک بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے مات دے رکھی ہے۔