پسرور(اُمت نیوز)پسرور میں پراسرار ٹریفک حادثہ، ماں اور بیٹا جان کی بازی ہار گئے۔ حکومتی کوششوں کے باوجود ٹریفک حادثات میں کمی نہیں آئی، دن بہ دن ملک ٹریفک حادثات اضافہ ہوتا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے بھاری چالان، جرمانے اور قید کی سزائیں دینے کے اعلانات بھی کئے گئے، کریک ڈاؤن بھی کیے گئے لیکن عوام ہیں کہ سدھرنے کا نام ہی لے رہی، آئے روز قیمتی جانیں ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن جاتی ہیں، ایسا ہی کچھ پسرور میں ہوا جہاں ڈسکہ پسرور روڈ پر ٹاوریاں والا کے مقام پر موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم ہوا۔
تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے، موٹرسائیکل سوار علی رضا ولد محمد ملک عمر 27 سال اور اس کی والدہ رضیہ بی بی عمر 60 سال سکنہ جودہالہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
گھر میں خبر پہنچتے ہی قہرام مچ گیا، علاقہ سوگ میں ڈوب گیا، لواحقین غم سے نڈھال ہو گئے، ریسکیو حکام نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔