جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا، فائل فوٹو
جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا، فائل فوٹو

حساس تنصیبات پر حملہ، عمران خان سمیت 10پی ٹی آئی رہنما ملزم نامزد

گوجرانوالہ: حساس تنصیبات پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں  عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی سمیت 10 پی ٹی آئی رہنماؤں کوملزم  نامزد کر دیا گیا۔

گوجرانوالہ انسداد دہشتگردی عدالت میں حساس تنصیبات پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں استغاثہ نے 9 مئی واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔

ذرائع جے آئی ٹی نے کہاکہ 9مئی واقعات میں ملوث 50ملزمان کو عدالت نے 27نومبر کو طلب کرلیا،مقدمے میں پی ٹی آئی کے 10رہنما بھی سازش کرنے کی دفعات کے تحت ملزم نامزد کئے گئے ہیں،مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی بھی ملزم نامزد ہیں۔

نامزد ملزمان میں یاسمین راشد، زبیر نیازی اوراعجاز چودھری کے نام بھی شامل ہیں،مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں درج کیا گیا تھا۔