کراچی: سی ٹی ڈی نے مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگرد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، دہشتگرد کالعدم ٹی ٹی پی مٹہ سوات کا امیر ہے۔ ترجمان کے مطابق دہشتگرد سابق وفاقی وزیر افضل لالہ کے گھر پر حملہ کرنے میں ملوث ہے، جس نے خواجہ خیل چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، واقعے میں فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے مٹہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے اسلحہ اور ایمونیشن لوٹا، 6 نالہ ایف سی کیمپ پر حملہ کرکے قبضہ کیا اور اسلحہ و ایمونیشن لوٹ لیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کانجو ایئرپورٹ پر حملہ کر کے قبضہ کرنے اور سوار تصحیل مٹہ سخرہ کے مقام پر مقامی لوگوں سے مقابلے کرنے میں ملوث ہے جس میں 15 افراد جاں بحق ہوئے، ملزم نے سخرہ گاؤں کے فضل الحق کالج پر آرمی کیمپ پر حملہ کرکے قبضہ کیا، دروشخیلہ چیک پوسٹ پرحملہ کرکے قبضہ کیا، فوجیوں کی چیک پوسٹ باغ ڈہری پر قبضہ کیا، کیبن جبہ پر آرمی سے مقابلہ کیا۔دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے۔