اسلام آباد(اُمت نیوز)ڈی جی کسٹم بھی راہزنی کی واردات کا شکار ہو گئے۔
اسلام آباد میں تھانہ رمنہ پولیس نے ڈی جی کسٹم سے راہزنی کی واردات کا مقدمہ ڈی جی کسٹم کے ڈرائیور کی مدعیت میں درج کر لیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق 7/12 کو اپنے صاحب ڈی جی کسٹم کے ہمراہ جی 11/3 میں گاڑی کھڑی کر کے کھڑا ہوا۔
ایف آئی آر متن میں مزید لکھا گیا کہ ڈی جی کسٹم جوگنگ کرنے کے لیے چلے گئے کہ دو موٹر سائیکل سوار آئے، موٹر سائیکل سوار نے پسٹل کی نوک پر مجھ سے فون چھین لیا جو ڈی جی کسٹم کا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos