والدہ کی خواہش ہے میری شادی کسی ترکش یا یورپی مرد سے ہو، فائل فوٹو
 والدہ کی خواہش ہے میری شادی کسی ترکش یا یورپی مرد سے ہو، فائل فوٹو

عائشہ عمرنے بھی پاکستان چھوڑنے کی تیاری کرلی

کراچی: معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ان کے بھائی ڈنمارک منتقل ہوگئے ہیں اور اب وہ خود بھی پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کررہی ہیں۔

عائشہ عمر نے اپنی شادی کے حوالے سے ایک انترویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اب شادی کرنا چاہتی ہوں اور میں ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بنانا چاہتی ہوں جو مخلص ہو جبکہ میری والدہ کی خواہش ہے کہ میری شادی کسی ترکش یا یورپی مرد سے ہو۔

عائشہ عمر نے کہا کہ میں پہلے ماں بننے سے گھبراتی تھی کیونکہ میرا بچپن اچھا نہیں گزرا اور میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ شادی کے بعد بچہ گود لے لوں گی لیکن اب میں شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہوں۔

انھوں نے پاکستان چھوڑنے کے حوالے سے کہا کہ میرے بھائی ہمیشہ کے لیے ڈنمارک منتقل ہوگئے ہیں، اب میں اور میری والدہ بھی پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں کیونکہ سیاسی رہنمائوں نے پاکستان کے حالات بدتر کردیے ہیں۔

عائشہ عمر نے مزید کہا کہ مجھے پاکستان سے بہت محبت ہے، اس ملک نے مجھے بہت کچھ دیا ہے لیکن یہاں کے حالات کی وجہ سے یہاں رہنا مشکل ہوگیا ہے۔