کراچی ایکسپریس‘ کی پاور وین میں آگ لگ گئی

اطلاع ملتے ہی ٹرین ڈرائیور نے باقی بوگیوں کو فوری طور پر پاور وین سے الگ کردیا۔

December 10, 2023 · قومی
آگ کاہنہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لگی، فائل فوٹو

آگ کاہنہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لگی، فائل فوٹو

کراچی: شہر قائد سے لاہور جانیوالی کراچی ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کراچی ایکسریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، آگ کاہنہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لگی، جس پر فوری کارروائی کی گئی اور جانی و مالی نقصان سے بچ گئے۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی ٹرین ڈرائیور نے باقی بوگیوں کو فوری طور پر پاور وین سے الگ کردیا۔حکام کے مطابق آگ لگنے کی کوئی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔