چوری اور ڈکیتی کرنیوالے کو گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے، فائل فوٹو
چوری اور ڈکیتی کرنیوالے کو گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے، فائل فوٹو

جیل میں دیسی مرغے کھا کرعمران کان ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے، عابد شیر علی

 لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ جیل میں دیسی مرغے کھا کر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے، وہ اپنے ہی نرغے میں آگئے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ کیا کابینہ میں بند لفافوں پر منظوری لینے کا رواج نواز شریف نے ڈالا؟ 190ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں جمع ہونے چاہیے تھے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ ٹرائل مکمل ہو تو بانی پی ٹی آئی کی چوری ثابت ہو جائے گی۔ چوری اور ڈکیتی کرنیوالے کو گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ایک شخص ملکی بہتری کےلیے کام کرتا ہے تو اسے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا جاتا ہے۔