کرک:سوئی گیس سے بھرا پلاسٹک بیگ پھٹ گیا،20 افراد جھلس کر زخمی

پشاور: کرک سوئی گیس سے بھرا پلاسٹک بیگ پھٹ گیا۔ جس کے بعد آگ لگنے سے 20 افراد جھلس گئے۔ واقعہ تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے عیسک خماری میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیس افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جس میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق پلاسٹک بیگ میں گیس بھرنے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، زخمی افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں ،زخمیوں میں شامل دو بچوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈسٹرک اسپتال کوہاٹ منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ڈپٹی کمشنر کرک کی جانب سے ضلع کی حدود میں پلاسٹک بیگ میں گیس لے جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔