کوئٹہ،بارکھان:فائرنگ واقعات میں4 افراد جاں بحق،8زخمی
جناح ٹائون میں گھر میں گھس کر عمر اور نعمان کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا
دلہے کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے، فائل فوٹو
کوئٹہ: بارکھان اور کوئٹہ میں فائرنگ میں 4 افراد جاں بحق 7افراد زخمی ہوگئے، گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمر اور نعمان موقع پر جاں بحق جبکہ 3افرادزخمی ہوگئے، پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق واقعہ پرانی رنجش کا شاخسانہ ہے۔ بارکھان لیویز کے مطابق اتوار کو بار کھان کے علاقے کالی پڑھ کے مقام پر 2گروہوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں جمعہ خان اور گل جان جاں بحق جبکہ عظیم خان، محمد رسول، جنگو، عزیزخان اور رحیم خان زخمی ہوگئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علا کے لئے پنجاب منتقل کر دیا گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔