مبشر توقیر نے قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی کی منظوری دی گئی،بورڈ نے ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سے بھی لینے کی منظوری دی

December 12, 2023 · قومی

اسلام آباد(اُمت نیوز)ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات مبشر توقیر نے قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی کی منظوری دی گئی،بورڈ نے ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سے بھی لینے کی منظوری دی،مبشر توقیر نے قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں۔