جسٹس سردار طارق مسعود چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔فائل فوٹو
جسٹس سردار طارق مسعود چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔فائل فوٹو

جسٹس طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس بن گئے،نوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزارت قانون نے سپریم کورٹ کے جسٹس طارق مسعود کے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سردیوں کی عدالتی چھٹیاں گزارنے بیرون ملک جا رہے ہیں جس کے سبب ان کی جگہ جسٹس سردار طارق مسعود چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 2 ہفتے بیرون ملک چھٹیاں گزاریں گے جس کے سبب انہیں اس عرصے میں کسی بینچ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔