افغانستان کے فاسٹ باؤلر نوین الحق پر’انٹرنیشنل لیگ T20 ‘نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 20 ماہ کی پابندی عائد کردی
نوین الحق نے انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے سیزن 1 میں جنوری، فروری 2023ء کے دوران شارجہ واریئرز کے کھلاڑی کے طور پر حصہ لیا۔ اس کے بعد ٹیم نے اس سال کے شروع میں پلیئرکے معاہدے میں بیان کردہ اصل شرائط و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا۔
معاہدہ تنازع کا سامنا شارجہ واریئرز نے اس معاملے کو حل کرنے کے لیے ILT20 سے مداخلت کی درخواست کی۔ جواب میں ILT20 نے ابتدائی طور پر ایک غیر جانبدار فریق ثالث کے ذریعے ثالثی کے عمل کا انتخاب کیا۔۔
افسوس کہ ثالثی تنازع کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی۔ نتیجتاً ILT20 نے اپنی 3 رکنی تادیبی کمیٹی بلائی جس میں لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ وائٹ، ہیڈ آف سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن کرنل اعظم اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے رکن زید عباس شامل تھے۔